بیجنگ(شِنہوا )چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ ساتویں چین-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کے اختتام اور جرمنی و فرانس کا سرکاری دورہ مکمل کرنیسمیت نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتہ کی صبح چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیجنگ واپس پہنچ گئے۔ریاستی کونسلر اور ریاستی کونسل کے سیکرٹری جنرل وو ڑینگ لونگ سمیت دیگرعہدیدار بھی اسی طیارے سے بیجنگ واپس پہنچے۔پیرس سے روانگی کے وقت لی چھیانگ کو فرانس کے وزیر انصاف ایرک ڈوپونڈ موریٹی اور فرانس میں چین کے سفیر لو شییی نے ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔
چینی وزیراعظم جرمنی و فرانس کا دورہ مکمل کرکے واپس بیجنگ پہنچ گئے
Jun 25, 2023