دمشق(این این آئی)شامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے آبائی شہرالقرادحہ نامعلوم مسلح گروپ کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک معمولی زخمی ہوا ہے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے کے پیچھے لاذقیہ کے اطراف میں سرگرم عسکریت پسند گروپ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ ڈرون نے دو بم گرائے، جن میں سے ایک قرادحہ کے قریب زرعی اراضی پر گرا، جس سے انجینئر محمد ہانی سلطانہ (25 سال) ہلاک اور ایک شہری معمولی زخمی ہوا۔ اس حملے میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔دوسری طرف سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ اللاذقیہ کے دیہی علاقوں میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ آوازیں نامعلوم گروپ کی طرف سے داغے گئے راکٹوں کی تھیں۔
شامی صدر بشار الاسد کے آبائی شہرمیں ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی
Jun 25, 2023