تیمرگرہ، 9مئی کو جلایا گیا فرنٹیئر کور پبلک سکول اینڈ کالج دوبارہ فعال

 تیمر گرہ (آئی ا ین پی ) تیمرگرہ میں 9 مئی کو جلائے گئے فرنٹیئر کور پبلک سکول اینڈ کالج کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔ 9 مئی کو شرپسندوں نے ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج کو مکمل جلانے کے ساتھ ضروری سامان بھی لوٹا، فرنٹیئر کور نارتھ نے سکول اور کالج کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور قلیل مدت میں تعمیر مکمل کر کے اصل شکل میں بحال کر دیا۔ ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج کی بحالی پر طلبا اور طالبات نے خوشی کا اظہار کیا۔ طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ تعلیم کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے تاکہ وہ بچوں کے مستقبل کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن