فیصل آباد: اوکاڑہ میں 2 بچوں‘ قصور میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی

فیصل آباد‘ اوکاڑہ‘ قصور، بورے والا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) اوباش افراد نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ محلہ بیس لائن میں ذیشان وغیرہ چار ملزم رفیق کے 13 سالہ بیٹے (ف) کو کام کے بہانے ورغلاء کر اپنے ساتھ لے گئے اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ ملت ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نواحی آبادی شیر کوٹ بہاول داس کے رہائشی اکرام اللہ کا 4 سالہ بیٹا شبیع حیدر گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اوباش مختار احمد اسے ورغلا کھیلا کر قریبی فصلوں میں لے گیا جہاں اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر بہاولپور نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ گنڈا سنگھ والا کی حدود میں ملزموں نے اسلحہ کے زور پر شادی شدہ عورت کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ٹھٹھی فرید کے محمد آصف نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ  مزدور ہوں اور گھر میں سب کے ساتھ سو رہا تھا کہ ملزمان محمد ارشد اور محمد کاشف گھر کی دیوار پھلانگ کر آئے اور میری بھابی (ف) کو اسلحہ کے زور پر زبردستی کمرے میں لے گئے۔ پھر زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی محمد کاشف پہرہ دیتا رہا۔ بورے والا سے نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں 118 ای بی میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم حسیب نے گن پوائنٹ پر زنا بالجبر کا نشانہ بنایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...