لاہور( خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے قرآن و سنہ اسلامک سینٹر میں مختلف وفود سے کر تے ہوئے کہاہے کہ جامعات میں ہولی جیسی ہندوانہ رسمیں اور تقریبات کے ذریعے ہماری نوجوان نسل میں پاکستان کے اسلامی کو تشخص کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ لبرل ازم ، سیکولرازم اور اسلم دشمن قوتوں کواسلامی جمہوریہ پاکستان ہضم نہیں ہو رہا۔ اسلامی مملکت خداد پاکستان میں ہندووانہ اور کافرانہ تہواروں کومنانے کی ہر گزاجازت نہیں دی جا سکتی۔ سکول، کالجز، یونیورسٹیوں میں اسلامی نصاب کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیرت کے پہلوو¿وں کو ہماری نوجوان نسل میں ا جاگر کیاجائے۔ استحکام پاکستان کیلئے تمام سیاسی و دینی جما عتوں کو ایک پیچ پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا کہ عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت عام ایام سے 10 گنا زیا دہ ہے۔ اس میں کی گئی ہر نیکی کا اجر و ثواب کئی گنا زیا دہ ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا جمعیت اہلحدیث کی جانب سے ایچ ای سی کو لکھے گئے خط کو تنقید کا نشانہ بنانا منصب اور اختیارات کا ناجائز اور غیر قانونی استعمال ہے۔ ان کی طرف سے مراسلے کی منسوخی کا حکم عوامی امنگوں اورعوامی جذبات کے خلاف ہے۔ لہٰذا رانا تنویر سے وزارت تعلیم کا قلمدان فی الفور واپس لیا جائے۔
اسلام دشمن قوتوں کواسلامی جمہوریہ پاکستان ہضم نہیں ہو رہا:علامہ ہشام الٰہی
Jun 25, 2023