دوستی ختم ہوچکی، حریم کسی کی ویڈیو لیک کرتی تو میرا نام آتا تھا: صندل خٹک

پشاور(نیٹ نیوز) ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا حریم شاہ کے ساتھ دوستی بہت پہلے ختم ہوچکی ہے جب ہم دبئی سے آئے تھے۔ انہوں نے کہا اس کی جو ویڈیو لیک ہوئی اس کا الزام وہ مجھ پر لگارہی ہے، صندل نے کہا حریم شاہ کہہ رہی ہے صندل نے مجھ سے معافی مانگی ہے ایسا کچھ بھی نہیں، میں نے یا میرے گھر والوں میں سے کسی نے کوئی معافی نہیں مانگی۔ مجھ سے جب تفتیش کی گئی تو کچھ نہیں ملا جس پر مجھے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا دبئی میں بھی اس کے کئی مسائل بنے تھے، جب بھی یہ کسی کی ویڈیو لیک کرتی تھی تو میرا نام آتا تھا، ایف آئی اے نے میرا موبائل اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر نے کہاجیل میں حالات بہت اچھے تھے،  مہندی لگائی۔

ای پیپر دی نیشن