کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔