لاہور، لاری اڈا میں بس کی ڈگی میں رکھے سات بکرے دم گھٹنے سے ہلاک

Jun 25, 2023

 لاہور (آئی این پی ) لاہور لاری اڈا میں بس کی ڈگی میں رکھے سات بکرے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملک شریف نامی شخص سندھ سے بکرے لاہورلایا تھا، بس ڈرائیور نے بکرے ڈگی میں رکھے، دم گھٹنے سے ہلاکت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی ڈگی لاہورآکرکھولی تو بکرے ہلاک ہو چکے تھے، پولیس نے بس کوتحویل میں لے لیا،ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں