پاکستان کا اقوام متحدہ میں خواتین کو مزید بااختیار بنانے پر زور

Jun 25, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے اقوام متحدہ میں خواتین کو مزید بااختیار بنانے پر زور دیا ہے تاکہ وہ عالمی فیصلہ سازی سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق سفارت کاری میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے فورم پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نائب مندوب عامر خان نے کہا کہ خواتین مذاکرات کرنے، تنازعات کو حل کرنے اور قیام امن کیلئے دیرپا حل نکالنے، انسانی امداد کی کوششوں کی اہلیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون اور سائنس اور پائیدار ترقی میں صنفی مشاورت بڑھانے پر زور دیا۔

مزیدخبریں