بلال یٰسین حملہ کیس‘ عدالت نے مزید 2 گواہوں کو طلب کر لیا

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر حملے کے کیس میں مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر حملے کے مبینہ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمے کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا، اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔ فائرنگ کے ملزمان میں میاں حسیب وکی، اسد حامد، حامد محمود، محسن منظور اور ذوالفقار سمیت دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن