اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم زوالفقار علی بھٹو شہید نظرثانی ریفرنس کی فوری سماعت مطالبہ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کی ہدایت پر اسلام آباد کی شاہراہوں پر بینر لگائے گئے ہیں ،جن میں کہا گیا ہے کہ زوالفقار علی بھٹو شہید کی روح انصاف مانگتی ہے شہید زوالفقار علی بھٹو نظرثانی ریفرنس کی تاریخ سماعت مقرر کی جائے انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری ترجمان سیکرٹری جنرل راجہ نورالہی پارٹی امیدوار صوبائی اسمبلی ڈویڑنل راہنما نعیم اسلم کیانی کیطرف سے بینرز آویزاں کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔