کورم نامکمل ، ماحول غیر سنجیدہ ، ارکار خوش گپیوں میں مصروف 

Jun 25, 2023

رانا فرحان اسلم

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پر بحث سمیٹی جسکے بعد اپوزیشن نے کٹوتی کی تحاریک پیش کی اپوزیشن لی جانب سے اسیہ عظیم اور مولانا عبدالاکبرچترالی نے کٹوتی تحریک پیش کی اکثر کو حکومت کی جانب سے اپوز کیا گیا اور ایوان سے مسترد قرار پائیں کٹوتی تحاریک پیش ہونے کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی کرسی کے بازو پر بیٹھے رہے جبکہ ایوان میں موجود حکومتی اراکین کی تعداد ےقریبا پچاس تھی اور اپوزیشن اراکین کی تعداد تین سے چار ہوتی رہی عبد الاکبر چترالی پارلیمنٹ لاجز میں منشیات فروشی اور وزارت پوسٹل سروسز میں پیسے لیکر بھرتیوں کا الزام لگایا منشیات فروشی کے الزام پر پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے لیگی رکن علی گوہر بلوچ نے مذمت کی اور عبدالاکبر چترالی کو الرجی کی دوائی لینے کا مشورہ دیا اجلاس کے دوران حکومتی اراکین کٹوتی تحاریک کی منظوری اور نامنظور ی پر مضحکہ خیز انداز میں ہاں یا نہ کرتے رہے اراکین خوش گپیوں میں مصروف رہے اور ایوان کا ماحول غیر سنجیدہ رہا بجٹ منظوری کے عمل کے دوران ایوان میں کورم نامکمل رہا بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڈھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پارلیمنٹ ڈائری

مزیدخبریں