گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) فوڈسےفٹی ٹےموں نے چھاپہ مار کاروائی کے 13 سولےٹر جعلی دودھ ،8سو کلو گھی اور 170کلو پاﺅڈر تلف کرکے گےس سلنڈر ،چولہے اور چلر مشےن ضبط کر لی جبکہ دو ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر وادےا ، تفصےلات کے مطابق فوڈ سےفٹی ٹےموں نے پنڈی بھٹےاں مےں بائپاس پر واقع اےور فرےش ڈےری پر چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران انہوں دودھ کے نام پر سفےد جعلی محلول کا دھندہ والے دوملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بر آمد ہونےوالا 13سو لےٹر جعلی دودھ ، 8سو کلو گھی اور 170کلو پاﺅڈرتلف کر دےا جبکہ گےس سلنڈر ، چولہے اور چلر مشےن کو ضبط کر لےا ہے اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگےر کا مزےد کہنا ہے کہ خفےہ اطلاع ملنے پر کاروائی عمل مےں لائی گئی ہے ،دودھ پاوڈر، پانی،ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز سے تیار کیا جا رہا تھا،جعلی تیار دودھ کو حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں سپلائی کیا جانا تھا،ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے،جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کر وادےا گےا ہے