گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹےم نے شہریوں کے بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والے گینگ کے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا،تفصےلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ کی ٹےم نے شہریوں کے بینک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والے گینگ کے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزمان کورئیر کمپنی کے جعلی نمائندے بن کرمختلف شہریوں کو تحائف بھیجتے اور تحائف وصولی کے نام پر دھوکہ دہی سے شہریوں کے انگوٹھے لگوا لیتے جن کو بعد ازاں پیپر سے سیلیکون تھمب میں تبدیل کر کے اکاﺅنٹ ہولڈرز کی ڈوپلیکیٹ سم نکلواکرملزمان مذکورہ سم کو استعمال کرتے ہوئے اکاﺅنٹ ہولڈرز کی انٹرنیٹ بنکنگ ایکٹیو کرکے اکاﺅنٹ سے ساری رقم نکلوا لیتے تھے ،سائبر کرائم زرائع کا کہنا تھا کہ ملزم چوہدری جلیل کو انٹرنیٹ بنکنگ ایکٹیو کرنے کے لیے بینک ڈیٹا نجی بینک کا مبےنہ اہلکارفراہم کرتا تھا اوربینک ملازم کی نشاندہی پر گینگ کے ماسٹر مائنڈ چوہدری جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیاگیا سائبر کرائم سرکل گجرانوالہ نے دونوں ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
گوجرانوالہ:بنک اکاونٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والے 2ملزم گرفتار
Jun 25, 2023