علماءاسلام کے دفاع میں مصلحت کا شکار نہیں ہوتے:سرفراز تارڑ


گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ علماءو مشائخ اسلام اور پاکستان کے دفاع میں مصلحت کا شکار نہیں ہوتے،علماءو مشائخ موجودہ دور میں لادینی نظریات کی یلغار،بے راہ روی اور مغربی استعمار کی راہ میں رکاوٹ ہیں،علماءو مشائخ کا جینا مرنا دین اسلام اور پاکستان کیلئے ہے،حکمرانوں نے قومی معیشت کو ڈبو کر قوم کا مستقبل گروی رکھ دیا ہے،بیرونی سودی قرضے اور کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،تعلیم و تربیت کے ذریعے نئی نسل کو روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،پیرسید برہان حیدر شاہ نقوی،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن