حافظ آباد :فوڈاتھارٹی کی پنڈی بھٹیاں بائی پاس پرکارروائی ،ناقص دودھ تلف


 حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیر انورکی خصوصی ہدایات پر دودھ کے نام پر سفید جعلی محلول کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف حافظ آبادفوڈ سیفٹی ٹیموں کاپنڈی بھٹیاں بائی پاس پر واقع ایورفریش ڈیری پر کارروائی کرتے ہوئے 1300لیٹر جعلی دودھ،800کلوگھی،170کلوپا¶ڈر قبضہ میں لے کر موقع پر ہی تلف کردیا گیا جبکہ2گیس سلنڈر،چولہے اورچلر مشین بحقِ سرکار ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کراکر گرفتار کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہناہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جعلی دودھ پاوڈر، پانی،ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز سے تیار کرکے حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں سپلائی کیا جانا تھا۔جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔خالص دودھ کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی طرز کی پالیسی لا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن