گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی زکوٰة انتظامیہ پنجاب کی ہدایت پر دفتر ضلعی زکوٰة و عشرکمیٹی میں محمد ظہیر اشرف ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسرنے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی اور زکوٰة ڈے منایا۔ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر نے شاپ کیپر ز اور مخیر حضرات سے ملاقات کر کے زکوٰة پروگرامزکی آگاہی اور اپنی زکوٰة رضا کارانہ طور پر محکمہ زکوٰة و عشر کو دینے کے بارے میں تر غیب دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کیئے۔ اور دفتری سٹاف کے ساتھ اس سلسلہ میں واک بھی کی۔