گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل سے اقلیتی نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں نوکری اقلیتی کوٹہ 5 فیصد ، ہائیر ایجوکیشن داخلہ میں 2فیصد کو حکومتی پالیسی کے قانون کے مطابق عملدرآمد کی اپیل کی ۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ پیش کردہ تجاویزکے حوالے سے اقلیتی کوٹہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے گا۔ جلد مراسلہ جاری کیا جائے گا کہ تمام صوبائی محکمے حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان پرعملدرآمد اورآئندہ جواشتہارات جاری کئے جائیں ان میں کوٹہ کے مطابق تشہیرجاری کی جائے اورضلع بھرمیں اس پرسختی سے عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے،پاکستان کی تمام اقلیتوں پاکستان کے جھنڈے کی طرح ملک کا اہم جزو ہیں اس کی ترقی میں اقلیتیں کا اتنا ہی کردار ہے جتنا مسلمان اکثریت کا ہے اور تمام اقلیتوں کو قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے جو بھی جائز مطالبات ، گزارشات اور تجاویز ان پر اسپرٹ کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے گا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ، ڈاکٹر سردار کلیان سنگھ، رومانہ بشیر ، ڈاکٹر صابر ، سمیر شفیق ،ہارون صارب ، ڈاکٹر عائرہ ،شہزاد فرانسس، شیزان ولیم ، سدرہ شہباز اور دیگر شریک تھے ۔