یونان سانحہ ،حکومت لاپتہ افراد کی تلاش، نعشوں کی شناخت کرے: مدثر قیوم ناہرا 

Jun 25, 2023

قلعہ دیدار سنگھ+نوشہرہ ورکاں+لدھیوالہ وڑائچ+ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی راہنماءو قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا (سابق ایم این اے)،چوہدری مظہر قیوم ناہرا(سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ)،چوہدری اظہر قیوم ناہرا(ایم این اے)،سٹی صدر تحصیل نوشہرہ ورکاں اقبال صدیق سدھو،چئیرمین انجمن نواہی شہریوں چوہدری حسیب پندھیر نے اپنے مشترکہ بیان میں یونان کے ساحل کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ حکومت لاپتہ افراد کی تلاش نعشوں کی شناخت اور لواحقین کو امداد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ہماری تمام تر دلی ہمدردیاں متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانی سمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے گی انہوں نے جاں بحق پاکستانیوں کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی ہے،اور انسانی سمگلروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں