ڈی آئی جی (آئی ٹی) سندھ پولیس پرویز احمد چانڈیو کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر آمد

ڈی آئی جی (آئی ٹی) سندھ پولیس پرویز احمد چانڈیو نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹرمحمد کامران خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈی آئی جی سندھ پولیس پرویز احمد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔دورے کا مقصد کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے پنجاب سیف سٹی اور سندھ پولیس کے درمیان آپریشنل ورکنگ میں تعاون اور بڑھانا تھا۔ڈی آئی جی کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈسیٹس اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم،15ایمرجنسی ہیلپ لائن کال ڈسپیچ پراسس اور میڈیا مینجمنٹ سنٹر کی ورکنگ بارے بتایا گیا۔ انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورفیس ریکگنیشن سسٹم بارےبھی بتایا گیا۔ایم ڈی محمد کامران خان نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے ہرممکن تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی (آئی ٹی) سندھ پولیس پرویز احمد چانڈیو کا کہنا تھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید پولیسنگ کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔سندھ کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے سیکھ رہے ہیں۔بعدا زاں منیجنگ ڈائریکٹرمحمد کامران خان نے ڈی آئی جی سندھ پرویز احمد چانڈیو کو یادگاری شیلڈبھی پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...