مارک زکربرگ کیساتھ کیج فائٹ کیلئے ٹریننگ کا جلد آغاز کرونگا: ایلون مسک

Jun 25, 2023 | 14:10

ٹیسلا، سپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ مارک زکربرگ کیساتھ مکسڈ مارشل آرٹ کیج فائٹ کیلئے ٹریننگ کا جلد آغاز کریں گے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو بڑی شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ ’کیج فائٹ ‘ کے لئے تیار ہوئے ہیں۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے دنگل کا چیلنج قبول کر لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خریدنے کے کئی ماہ بعد فیس بک کی سربراہ کمپنی ’میٹا‘ کے سی ای او مارک زکربرگ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنا نیا ’ٹیکسٹ بیسڈ‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا رہے ہیں جو ٹوئٹر کا براہ راست حریف ہو گا۔جب یہ بات ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو ٹوئٹر پر پتا چلی تو انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مارک زکربرگ کو ’کیج فائٹ ‘ کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں پنجرے میں لڑنے کے لیے تیار ہوں، اگر وہ تیار ہیں تو مجھے لوکیشن بھیجیں۔ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو بڑی شخصیات نے سیاست سے لے کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس تک ایک دوسرے سے کئی برسوں تک مختلف خیالات رکھے ہیں لیکن اِن دونوں کے درمیان نئی کاروباری رقابت نے ایک مرتبہ پھر سے مخالفت کو تیز کر دیا ہے۔جب میٹا کے ایک اہلکار نے یہ بیان دیا تھا کہ ٹوئٹر کی جگہ اب کسی ’سمجھدار کمپنی‘ کی شدید ضرورت ہے تو اس پر مسک نے غصے کا اظہار کیا تھا۔ٹیسلہ اور سپیس ایکس کے مالک نے ٹوئٹر بھی 44 ارب ڈالر کے عوض خریدا تھا، جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر کی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پلیٹ فارم پرپابندی کا شکار دائیں بازو کی سوچ کے حامل افراد کو واپس آنے کی اجازت دی تھی۔

مزیدخبریں