ہسپانوی شہری نے ہائی ہیل پہن کر 100میٹر دوڑکا ریکارڈ بنالیا

Jun 25, 2023 | 15:32

اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ہائی ہیل پر بغیر گرے 100 میٹر تک دوڑ لگائی اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ہائی ہیل پہننا خواتین کو پسند ہوتا ہے لیکن مستقل اور کافی دیر تک ہائی ہیل پہننے سے خواتین کو جسمانی درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں کمر، ٹانگوں اور  پاؤں میں درد شامل ہے۔لیکن اسپین سے تعلق رکھنے  والا ایک شخص ایسا ہے جس نے نہ صرف ہائی ہیل پہنی بلکہ ہائی ہیل پر بغیر گرے 100 میٹر تک دوڑ  لگائی اور  عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔گنیز  ورلڈ ریکارڈز کے مطابق  کرسچن رابرٹو  نامی ہسپانوی شخص نے57 گنیز ورلڈ ریکارڈ  اپنے نام کر  رکھے ہیں اور اب انہوں نے ہائی ہیل پہن کر  100 میٹر دوڑ لگا کر ایک اور  ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کرسچن نے 12.82 سیکنڈ میں ہائی ہیل پہن کر اپنا ریکارڈ بنایا جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے آندرے اورٹولف  André Ortolf کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں 14.02 سیکنڈ کے وقت میں مقررہ فاصلہ طےکیا تھا۔
 

مزیدخبریں