پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ، مقامی اداروں کو الرٹ اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے، کشمیر، جی بی، کے پی میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی بارش کی توقع ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ہے، شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے انفرا سٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔