اسلام آباد (این این آئی )وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا، اجلاس میں آپریشن عزم استحکام پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کے حوالے سے کابینہ سے منظوری لی جائیگی ، اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز کو واپس لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، آپریشن عزم استحکام سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا
Jun 25, 2024