سازگار نتائج یقینی بنانے کیلئے عوام ، تاجروں کی مشاورت سے فیصلے کرینگے : وزیر خزانہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان بزنس کونسل کے ایک وفد نے چیئرمین شبیر دیوان کی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے  ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے حکومت کی جاری کوششوں کو سراہا اور وزیر خزانہ سے وفاقی بجٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غور کے لیے  تجاویز بھی پیش کیں۔ وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے  یقین دلایا کہ ان کی سفارشات کو نوٹ کیا جا رہا ہے اور جس حد تک ممکن ہو سکے بجٹ کو حتمی شکل دینے میں ان پر غور کیا جائے گا۔ وزیر نے ایف بی آر کی جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جس کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا اور خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام اور تاجر برادری دونوں کے لیے سازگار نتائج کو یقینی بنانے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن