لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چیئر مین نادرا کی تقرری کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 28 جون تک مہلت دے دی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ تاریخ تک جواب داخل نہ کرانے پر درخواست پر فیصلہ کر دیا جائے گا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کر کے تقرر کرنے کی منظوری دی ،نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی ہے، نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دیا جائے ،چیئر مین نادرا کے تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔