وزیر اعلیٰ مریم نواز عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی: پیر اشرف رسول 

فیروزوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ وزیر ا علیٰ پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران میں نے فیروزوالا میں کالج ،کوٹ پنڈی داس میں سپورٹس کمپلیکس اور ونڈالہ دیال شاہ کے علاقے میں سیوریج کی نئی لائنیں ڈالنے سڑکوں کی تعمیرات اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70 کروڑ روپے کا فنڈ مانگا ہے،فنڈ ملتے ہی علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ؒ کہ پی پی 138 کے رہنے والے رکشہ ڈرائیووں کو ظالمانہ ٹیکس سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن