لاہور(نوائے وقت رپورٹ) لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کا دائرہ ایک صوبہ نہیں پورا پاکستان ہوگا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے کہا پاکستان کے سکیورٹی اداروں، ریاستی تنصیبات ،عبادت گاہوں اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے اور بم پھاڑنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انکے خاتمے تک انکے خلاف آپریشن بلاتعطل جاری رہنا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ذریعے پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کیان کیمرا سیشن میں آپریشن عزم استحکام کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لے ریاستی مفاد میں قدم بڑھائے جیسا کہ عمران حکومت کے دوران میں اس وقت کی اپوزیشن نے قومی معاملات پر ریاست کی مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی واضح کردی جائے کہ اس آپریشن کا دائرہ صرف ایک صوبہ نہیں بلکہ پورا پاکستان ہوگااور نشانہ Jet Black Terrorist ہوں گے۔
آپریشن عزمِ استحکام کا دائرہ ایک صوبہ نہیں، پورا پاکستان ہوگا، سعد رفیق
Jun 25, 2024