پنجاب حکومت کا گجرات میں نئی انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا فیصلہ 

Jun 25, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )گجرات میں غیر زرعی اراضی پرنئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ صنعت وتجارت کے کمیٹی روم میں اجلاس میں کیا گیاجس میں پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیش اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے گجرات کی ضلعی انتظامیہ کو آئندہ چار روز میں مناسب زمین کی نشاندہی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے ایسی جگہ تلاش کی جائے جہاں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اور گیس پائپ لائن قریب ہو۔انہوں نے کہا کہ گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بننے سے صنعتکاروں کو سہولت ملے گی اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔  پنجاب میں نئے کارخانے لگنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ ایم ڈی پیسک سدرہ یونس،سینئر اکنامک ایڈوائزر جاوید اقبال، محکمہ آبپاشی کے افسران  نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ اے ڈی سی آر گجرات وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں