سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار‘ سرمایہ کاروں کو88ارب سے زائد کا خسارہ 

کراچی ( کامرس رپورٹر )  کاروباری ہفتے کے پہلے دن تاریخ میں پہلی بار پاکستان سٹاک مارکیٹ 79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگئیلیکن بعد تنزلی کا شکار ہو گئی‘ 500پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 78200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی‘سرمایہ کاروں کے88ارب روپے سے زائد ڈوب گئے‘ 58.79 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔گزشتہ روزکے ایس ای100انڈیکس  578.40پوائنٹس کی کمی سے  78232.10پوائنٹس پر بند ہوا ‘169.53پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 25304.02 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49817.95پوائنٹس سے کم ہو کر49395.96 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ  سرمائے 88ارب18کروڑ80 لاکھ  85ہزار440 روپے کی کمی ہوئی۔ سرمائے کا مجموعی حجم کم ہوکر 103کھرب 21ارب 35کروڑ 6لاکھ 84ہزار 211 روپے رہ گیا۔  15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ51لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ گزشتہ روز  432کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘122 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،254میں کمی اور56 حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن