گوجرانوالہ:مہنگی بجلی، ٹیکس، سوشل میڈیا پر احتجاجی مہم زور پکڑنے لگی 

Jun 25, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مہنگی بجلی، بھاری ٹیکس، عوام کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیاشہریوں نے سوشل میڈیا پر احتجاجی مہم شروع کردی، حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی اور آئے روز بجلی کے بلوں میں اضافے سے عوام کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور انہوں نے حکومت سے مایوس ہو کر سوشل میڈیا پر اپنا غم و غصے کا اظہار شروع کردیا ہے اس وقت سوشل میڈیا پر بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف مختلف پوسٹیں ٹاپ ٹرینڈ کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔جن میں میٹر ریڈرز کی طرف سے مبینہ اضافی یونٹس کی ریڈنگ، پروٹیکٹڈ و نان پروٹیکٹڈ اور مہنگی بجلی کے خلاف پوسٹوں کی بھرمار ہے ایسی پوسٹوں کو عوام بڑی تعداد میں بار بار شئیر کر رہے ہیںجن میں سرکاری ملازمین ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت شامل ہے اور ایسا لگتا ہے کہ عوام نے حکومت سے مایوس ہو کر سوشل میڈیا کو اپنا آخری سہارا سمجھ لیا ہے۔ جہاں پر اس وقت عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچا ہوا ہے۔ عوام نے ان پوسٹوں کے ذریعے حکومت اور گیپکو اہلکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔ اس موقع پر عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ بجلی سستی کر کے مہنگائی کے ہاتھوں پسی عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔

مزیدخبریں