لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس پنجاب نے لائسنسنگ سروسز کی فراہمی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران 10لاکھ 86 ہزار7سو32 شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران 801825لرنر پرمٹ، 199095نئے لائسنس جبکہ 12068انٹر نیشنل لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔125871لائسنس تجدید،8845ڈوپلیکیٹ جبکہ 8965ڈرائیونگ لائسنسوں کی توثیق کی گئی۔موبائل خدمت وین کے ذریعے شہریوں کو ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ٹریفک ایجویشن یونٹ کے ذریعے بھی کالج، یونیورسٹیز و اداروں میں لائسنسنگ سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا تمام بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز 24/7عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔پاکستان کا ہر شہری صرف شناختی کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر سے لائسنسنگ سروسز حاصل کر سکتا ہے۔ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی پہچان ہے۔
ٹریفک پولیس پنجاب نے لائسنسنگ سروسز کی فراہمی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے
Jun 25, 2024