بجٹ منظوری کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں:رانا مدثر نذر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)نائب صدر لائیرز فورم مسلم لیگ(ن)گوجرانوالہ رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ایوان میں بجٹ پر ہونیوالی بحث کے بعد ضروری ترامیم پر حکومت غور کریگی ،حکومت عوام پر کسی طرح کا کوئی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتی آئی ایم ایف سے قرض کا حصول ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے ناگزیر ہے جسکے پیش نظر حکومت نے بعض شعبوں پر ٹیکسز میں اضافہ کرنیکا فیصلہ کیا مگرعام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ہرگز نہیں بڑھایا جائیگا بلکہ عوام کو مہنگائی کے حوالے سے مزید ریلیف فراہم کیا جائیگا، یہ سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ملک بچانے کا وقت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن