کامونکی(نمائندہ خصوصی)زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے سولہ افراد نے زمیندار کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں شیر گڑھ کلاں کے لیاقت اور عالم وغیرہ میں زمین کا تنازعہ چل رہا ہے۔گذشتہ روز لیاقت اپنی اراضی پر دھان کی کاشت کروارہا تھا کہ عالم،سردار، عبداللہ، عالم، حسنین،نیامت،قربان،عرفان اور آٹھ نامعلوم افراد نے قبضہ کرنے کی کوشش کی جبکہ منع کرنے ملزمان نے لیاقت کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
کامونکی:زرعی زمین پر قبضے کی کوشش ،16 افراد کا زمیندار پر تشدد
Jun 25, 2024