فیس بک کے ذریعے اسلحہ منگوا کر ڈکیتیاں کرنے والا افغان گروہ گرفتار 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) فیس بک کے ذریعے  درہ آدم خیل سے اسلحہ منگوا کر کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے  افغان گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ افغان ڈکیت گروہ کے انتہائی مطلوب3 ملزمان جان آغا،امید گل عرف لغمانی اور عبدالرحمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم جان آغا نے ڈکیتیوں کے لیے کئی بار درہ آدم خیل سے بذریعہ فیس بک اسلحہ منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم جان آغانے انکشاف کیا وہ کئی بار گرفتاری کے ڈر سے ایران میں روپوشی اختیار کر چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن