شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:ایم ڈی واسا 

Jun 25, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی واسا کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیوریج لائنوں اور نالوں کی ڈیسلٹنگ کا جائزہ کے موقع پر کیا انہوں نے بتایا کہ بہتر ڈیسلٹنگ کے لئے ہر ایک ہزار فٹ کے قریب مین کور نالوں کی تقریبا بارہ تیراں فٹ چوڑی سلیبیں اکھاڑ کر بند نالوں کی ڈیسلٹنگ کرکے وہاںپر نئی کنکریٹ سیلبیں رکھ دی گئیں تاکہ جب بھی صفائی کی ضرورت پڑ ے ان ہی پوائنٹ سے سلیبیں ہٹا کر صفائی کی جاسکے ۔

مزیدخبریں