گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیںپولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈکیت گینگز کے چار ارکان گرفتار کر لیے، دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ دس ہزار روپے نقدی اورناجائز اسلحہ برآمد کیا،گرفتار کیے گئے ملزمان میںمعین عرف مبین ،اویس ،شاہین اور شاہ زیب شامل ہیں۔