کامونکی(نمائندہ خصوصی)صلح کے بہانے بلاکر 2افراد کو خنجروں کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزمان کے خلاف تھانہ واہنڈو میں مقدمہ درج۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے دوہرے قتل کی واردات پر نوٹس لے لیاہے۔ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ دوپہر 25 سالہ رانا احمد علی سکنہ ننگل خورد ضلع شیخوپورہ اور 30 سالہ عدیل مسیح سکنہ لوبان گڑھی تھانہ واہنڈو کی سلیم اور نعیم سے معمولی تلخ کلامی ہوئی۔ معززین نے معاملہ رفع دفع کروادیاجبکہ رات کو فیض اوروحید کے ساتھ صلاح مشورہ کرکے سلیم اورنعیم پسران نذر محمد نے اپنے ساتھیوں حسنین،نعیم ولد لطیف ،اللہ دتہ اورثقلین کے ہمراہ خنجروں کے وارکرکے دونوں کی موت کے گھاٹ اتارکر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے نعشوں کو ٹانگیں بھی مارتے رہے۔گذشتہ روز دونوں مقتولین کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستانوں میں سپردِخاک کردیا گیاہے۔ واہنڈو پولیس نے مقتول رانا احمد علی کے تایا زاد بھائی رانا رضوان سکنہ ننگل خورد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کی سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ،تاہم پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے۔
کامونکی:صلح کے بہانے بلاکر 2افراد کو قتل کرنے آئی جی کانوٹس،رپورٹ طلب
Jun 25, 2024