حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے:محمد صدیق


الہ آباد ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) صدرغلہ منڈی چوہدری محمد صدیق ،رانا عباس شاہد،حاجی ابراہیم جگا ،حاجی منشاء نے تاجروں کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاتاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ماہانہ لاکھوں روپے ریونیو حکومتی خزانے میں جمع کروارہے ہیں۔اس موقع پر ملک اصغر بھولا ،حاجی محمود ، رانا بشیر شاکر ، رانا نذیر،سیٹھ سیف اللہ ،سیٹھ عارف صادق، منظوراحمد،حاجی منیراحمد ، میاں شاہد،حاجی اسحاق ،رانا اکبر ،سردار احسان ڈوگر، یاسین قادری، ملک اسلم ودیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن