حکومت پنجاب نے بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا:سجاد حسین شاہ 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماو امیدوار حلقہ پی پی 142سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عوام دوست بجٹ پیش کرکے صوبہ کی عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غریب افراد کیلئے گھر بنانے پر مالی امداد کا اعلان کرکے مثالی کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ صوبائی بجٹ میں تعلیم و صحت سمیت تمام امور پر بھرپور توجہ دی گئی ہے اور علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے بھی بھاری رقم مختص کی گئی ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے، پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اب تک جو اقدامات اٹھائے ان کے ثمرات قوم کے سامنے ہیں نہایت قلیل عرصہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے عوام دوست اقدامات سے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ان کے دور اقتدار میں پنجاب مثالی ترقی کرے گا اور عوام کو خوشحالی نصیب ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن