وزیراعظم نے پی ٹی آئی قیادت کو بھی مل بیٹھنے کی دعوت دی:وسیم انجم 

Jun 25, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے رہنما چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی ملکی مفادات کی خاطر مل بیٹھنے کی دعوت دی جسے قبول کرنے کا ڈھونگ تو رچایا گیا مگر عملی طور پر تحریک انصاف نے کوئی پیش رفت نہیں کی یہ سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں اپنے لیڈر کے کیس معاف کروانا چاہتے ہیں انہیں ملکی حالات کی کوئی فکر نہیں اب بھی پی ٹی آئی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہی ہے اورمنظم پراپیگنڈہ مہم کے تحت سیاسی جماعتوں کی قیادت کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں باہمی اختلافات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں دونوں جمہوری جماعتوں کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے کا عہد کئے ہوئے ہے اوراس کاز کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا جارہا ہے وفاقی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کیا جارہا ہے جلد تمام امور طے پا جائیں گے۔ حکومت نے ہمیشہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

مزیدخبریں