سید والا (نامہ نگار)علاقہ سید والامیں منشیات کی بیخ کنی،جرائم کی موثر روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کے بہترین قیام پر ڈی پی اوننکانہ صاحب اور ایس ایچ او تھانہ سید والا کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ مقامی تاجررہنما رانا محمد زبیر ،حاجی خالد حسین چوغطہ، الطاف ظیہر محسن ،محمد ثاقب ظفر اور دیگر معززین کا کہنا تھا تھانہ سید والا پولیس کی طرف سے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی بدولت کرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہو ئی ہے ۔ جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کے سبب عوام اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں۔
پولیس کی کاوشوں سے جرائم میں کمی ہوئی:محمد زبیر،خالد حسین
Jun 25, 2024