گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جماعت اہل سنت پاکستان و جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے وفد نے حافظ محمد رفیق قادری ناظم اعلی جماعت، ملک ظفر حسین، مولانا اکبر نقشبندی، صاحبزادہ ضیا المرتضی ، رانا زاہد اقبال ، حافظ گلفام انور مرزا ظفر اقبال بیگ نے ڈپٹی کمشنر طارق قریشی سے ملاقات کی۔ عید الضحی کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظام وانتصرام کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر ناظم جماعت حافظ محمد رفیق قادری نے جانشین نباض قوم علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اورکنزالایمان فی ترجمتہ القرآن کا نسخہ پیش کیا اور وفد نے ولی کامل مفتی پیر ابودائود محمد صادق رحمتہ اللہ علیہ کے دارالسلام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد میں ہونیوالے عرس مبارک میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر نے وفد کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ گوجرانوالہ میں امن و امان اور شہر خوبصورت بنانا اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہمارا اہم فریضہ ہے اس مرتبہ گوجرانوالہ کے تمام اداروں کے افسران اور ذمہ داران نے اپنی اہم ذمہ داری کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر شہری کا ہے سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت میں کوشش کرنا ہوگی۔عوام کے تعاون سے شہر کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔
گوجرانوالہ:جماعت رضائے مصطفی کے وفد کی ڈپٹی کمشنرسے ملاقات
Jun 25, 2024