شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران وسماجی رہنما فیضان شفیق خان ،سیٹھ محمدعظیم، چودھری ارشد چھرا، شیخ عبدالحمید ،محمد اسحق مٹھونے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا فلسطین اورمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا بہتا لہو ہمیں متحرک ہونے کا پیغام دے رہا ہے اگر مسلم امہ نے اب بھی بیداری کا ثبوت نہ دیا توتاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی اورکل بروز قیامت ہمیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جواب دہ ہونا ہوگا کیونکہ اسلام نے مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کا درس دیا ہے جسے کسی صورت پس پشت ڈالا نہیں جاسکتا ہمیں بطورمسلمان اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فلسطین و مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن عملی مدد یقینی بنانا ہوگی۔مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا مسلم امہ کیلئے باعث تشویش ہے جس سے دونوں خطوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اورمسلمانوں کا خون ناحق مسلسل بہہ رہا ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو موجودہ نازک صورتحال کا ادراک رکھتے ہوئے متحد ہو کر مسلمانوں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا ۔
مسلمانوں کا بہتا لہو متحرک ہونے کا پیغام دے رہا ہے:فیضان شفیق خان
Jun 25, 2024