کھاریانوالہ:شوہر کے قتل کا شبہ،بیوی اورمبینہ آشناگرفتار

کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روزتھانہ بھکھی کے علاقہ نہراپرچناب سے ملنے والی نوجوان قاسم کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد سپردخاک کردی گئی ، پولیس نے کارروائی کرکے اسکی بیوی ملزمہ ثناء بی بی اوراس کے مبینہ آشناء بابر علی کوگرفتارکرلیاہے جن پرشبہ ظاہرکیاجارہا ہے دونوں نے مل کرقاسم علی کو قتل کیااورنعش نہرمیں بہا دی۔ واضح رہے کہ قاسم علی کے اغواء کامقدمہ درج ہونے کے 10گھنٹے بعداس کی نعش بھکھی نہرسے ملی تھی۔ کر تھانہ سرائے مغل پولیس کے حوالے کر دی جنہوں نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی،نعش ایک تیس سالہ نامعلوم نوجوان کی تھی۔نوجوان کو قتل کیا گیا یا یہ ڈوب کر مرا اس کا پتہ مزید تفتیش کے بعد چلے گا۔

ای پیپر دی نیشن