یوکرائن نے امریکی کلسٹر بم استعمال کئے‘ روس: سفیر طلب کر کے جوابی اقدام کی دھمکی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے گزشتہ روز کریمیا میں ہونے والے یوکرینی میزائل حملے کی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی ہے۔ روس کی جانب سے امریکی سفیر کو  دفترخارجہ طلب کیا گیا اور امریکہ کو جوابی اقدامات کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کریمیا میں ہونے والے حالیہ 4 میزائل حملوں کے  پیچھے  امریکا ہے۔ یوکرائن نے حملے میں امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔ 4 میزائل فضا میں تباہ کر دیئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن