نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کرنا ہو گی: علی حیدر گیلانی

لاہور (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کر کے ہمیں پاکستان کیلئے متحد ہونا ہو گا۔ ایک دوسرے کی جائز شکایات اور تحفظات کو دور کر کے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ آپریشن عزم استحکام پر تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کو اتحاد کا پیغام دیں، سیاسی جماعتیں ملک کو اپنی انا اور ذاتی رنجشوں کا نشانہ مت بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف اور اختلاف رائے کے درمیان فرق کو سمجھنا ہو گا۔ بات چیت اور رابطے کمزوری نہیں سیاسی دانشمندی کی علامت ہوتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں جمہوری استحکام کیلئے پارلیمنٹ کو مثبت انداز میں استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...