اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی نا اہلی کے خلاف زیر التوا اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ سپریم کورٹ میں درخواست بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی۔
عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التوا اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
Jun 25, 2024