لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقی وکٹ کیپرکوئنٹن ڈی کوک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نیا کارنامہ سر انجام دے دیا۔ڈی کوک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔ڈی کوک نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کیشا مہاراج کی گیند پر رامن پاوول کا کیچ کرکے عبور کیا۔ڈی کوک کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے 100شکار میں 82کیچز اور 18اسٹمپنگ شامل ہیں۔اس فہرست میں دوسرا نام بھارت کے سابق وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کا ہے،جن کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 91شکار ہیں۔
ٹی 20ورلڈکپ :جنوبی افریقہ کے ڈی کوک 100شکار کرنیوالے پہلے وکٹ کیپر بن گئے
Jun 25, 2024