ٹی 20ورلڈ کپ سپر8 مرحلے کے آخری میچ کا فیصلہ آج ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر8مرحلے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا، جس میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آرنوس ویل گرائونڈ، کنگس ٹائون، سینٹ ونسنٹ میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔افغانستان کی ٹیم کومایہ ناز آل رائونڈر راشد خان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت نجم الحسن شانٹو کر رہے ہیں۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا۔اس میچ کے بعد میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 27جون کی صبح پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 5 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا۔  جو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27جون کو شام 7بج کر 30منٹ پر شروع ہوگاجو گیانا میں کھیلا جائے گاجبکہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 29جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...